اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل میں فکسنگ کا سایہ، محمد سراج کو بڑی رقم کی پیشکش

رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار کھلاڑی محمد سراج کو ایک شخص نے ٹیم سے متعلق معلومات دینے پر بھاری رقم کی پیشکش کی تھی۔ سراج نے فوری طور پر بی سی سی آئی کو اس کی اطلاع دی ہے۔ IPL 2023

Mohd Siraj reports corrupt approach to BCCI ACU
آئی پی ایل میں فکسنگ کا سایہ، محمد سراج کو بڑی رقم کی پیشکش

By

Published : Apr 19, 2023, 3:14 PM IST

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے سیزن پر میچ فکسنگ کا سایہ منڈلاتا نظرآرہا ہے۔ ایک شخص نے ٹیم سے متعلق معلومات کے بدلے رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر محمد سراج کو بھاری رقم کی پیشکش کی تھی۔ فاسٹ بولر نے فوری طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے اینٹی کرپشن یونٹ (ACU) کو مطلع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے پچھلے میچ میں بھاری رقم ہارنے کے بعد ایک نامعلوم شخص نے ان کی ٹیم کے بارے میں اندرونی معلومات کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔ کال موصول ہونے کے بعد سراج نے فوری طور پر اے سی یو حکام کو اطلاع دی۔ بورڈ کے ایک ذرائع نے کہاکہ "جس شخص نے سراج سے رابطہ کیا وہ حیدرآباد کا ایک ڈرائیور تھا جو میچوں پر سٹے بازی کا عادی ہے۔

افسر کی طرف سے بتایا گیا کہ اس نے کافی رقم کھو دی ہے، اس لیے اس نے اندرونی معلومات کے لیے سراج سے رابطہ کیا اور بڑی رقم کی پیشکش کی۔ سراج نے فوراً اس کی اطلاع دی۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ رواں سیزن میں ملک بھر سے سٹے بازوں کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سابق تیز گیند باز سری سانتھ، اکنتھ چوان اور اجیت چنڈیلا کو آئی پی ایل میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز (CSK) ٹیم کے سابق پرنسپل گروناتھ میپن بھی لپیٹ میں آئے۔ بدعنوانی کے معاملے کی وجہ سے چنئی اور راجستھان پر دو برس کی پابندی لگا دی گئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کو سنہ 2021 میں ایسے ہی ایک معاملے میں معطل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے دوران ایسے ایک معاملے کے بارے میں معلومات نہیں دیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details