اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میچز ساڑھے سات بجے شروع ہونے پر دھونی ناراض

چنئی سُپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل میچز ساڑھے سات بجے شروع ہونے سے ناراض ہیں۔

Mahendra Singh Dhoni
Mahendra Singh Dhoni

By

Published : Apr 11, 2021, 10:24 PM IST

مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ جب آپ آٹھ بجے میچ شروع کرتے ہیں تب تک اوس پڑچکی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 منٹ کی بالکل خشک حالت فرق پیدا کر دیتی ہے۔

دھونی نے یہ باتیں آئی پی ایل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے انٹرویو کے دوران کہی۔

دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لیے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڈے اسٹیڈیم کی وکٹ بلے بازی کے لیے بہتر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ کو آگے کی طرف دیکھنا ہوگا۔ آپ کو پہلے کھیلتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہو تو آپ اضافی 10 سے 15 رنز بنانا چاہیں گے جو آپ عام طور پر آٹھ بجے شروع ہونے والے میچوں میں حاصل کرتے ہیں لیکن اب ساڑھے سات بجے کا مطلب ہے کہ آپ آدھے گھنٹے پہلے شروع کرتے ہیں تو میدان اور پچ پر بہت کم اوس ہوتی ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ پہلی اننگز میں گیند اتنی آسانی سے بلے پر نہیں آئے گی جتنا دوسری اننگز میں آئے گی۔ لہٰذا آپ کو 15 سے 20 رنز ایکسٹرا بنانے ہوں گے اور ساتھ ہی میچ پر بڑا اثر چھوڑنے کے لیے کچھ وکٹیں بھی حاصل کرنی ہوں گی۔

دھونی نے مزید کہا کہ 'اوس کی حقیقت کچھ ایسی ہی تھی جو ابتدا ہی سے ہمارے ذہن میں تھی۔ اسی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتے تھے۔ وکٹ کو دیکھیں تو ہمارے بلے بازوں نے ٹیم کو 188 تک پہنچا کر عمدہ کام کیا لیکن اوس پڑنے کے بعد دہلی کے بلے بازوں کا کام آسان ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details