اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - لکھنؤ سُپر جائنٹس اور دہلی کیپیٹلز میچ

آئی پی ایل کا 15واں میچ لکھنؤ سُپر جائنٹس اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ Lucknow Super Giants vs Delhi capitals

Lucknow Super Giants vs Delhi capitals
Lucknow Super Giants vs Delhi capitals

By

Published : Apr 7, 2022, 7:35 PM IST

Updated : Apr 7, 2022, 7:51 PM IST

آئی پی ایل کے 15ویں میچ میں دہلی کیپٹلز اور لکھنؤ سُپر جائنٹس کے درمیان آج ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔ لکھنؤ نے اب تک تین میں سے دو میچ جیتے ہیں جبکہ دہلی نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے۔ یہ دو انتہائی باصلاحیت کرکٹرز اور بھارت کے ممکنہ مستقبل کے کپتانوں لوکیش راہل اور رشبھ پنت کے درمیان بھی ٹکر ہوگی۔ راہل اور پنت، جو اپنے دن کسی بھی گیندبازی کے حملے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئی پی ایل کے ابتدائی مراحل میں ہی اپنی ٹیم کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ Lucknow Super Giants and Delhi Capitals

دہلی کیپٹلز اسکواڈ: رشبھ پنت(کپتان، وکٹ کیپر)، پرتھوی شا، ڈیوڈ وارنر، رومین پاویل، سرفراز خان، للت یادو، اکشر پٹیل، شاردُل ٹھاکُر، کلدیپ یادو، مستفیض الرحمن، اینریک نورکیا

لکھنؤ سُپر جائنٹس اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ایون لیوس، دیپک ہُڈا، آیوش بدونی، کرونال پانڈیا، جیسن ہولڈر، کرشنپا گوتم، اینڈریو ٹائی، روی بشنوئی، اویش خان

بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے چند برسوں میں کافی کرکٹ کھیلنا ہے اور قومی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے کام کے بوجھ کو سنبھالنا بہت اہم ہوگا۔ ایسے میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل اور دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت دونوں مستقبل کے کپتان کے طور پر اپنا دعویٰ مضبوط کرنا چاہیں گے۔ اب آسٹریلوی کھلاڑی بھی آئی پی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دہلی کیپٹلز سے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹوائنس لکھنؤ کی ٹیم میں شامل ہوں گے جس سے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون مضبوط ہوگی۔

ایسے میں توقع ہے کہ وارنر کو ٹم سائیفرٹ کی جگہ کیپٹلز ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جب کہ اسٹوائنس لکھنؤ کی ٹیم میں اینڈریو ٹائی یا ایون لیوس کی جگہ لیں گے۔ اس وقت ٹائی کے بجائے پلیئنگ الیون میں اسٹوائنس کے شامل کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کی باؤلنگ تشویش کا باعث رہی ہے لیکن گوتم گمبھیر کی رہنمائی میں سُپر جائنٹس کی ٹیم نے متاثر کیا ہے۔

جیسن ہولڈر کی شمولیت سے لکھنؤ کی ٹیم مضبوط ہوگئی ہے جبکہ دہلی کی ٹیم کو امید ہے کہ پرتھوی شا کے ساتھ وارنر انہیں جارحانہ آغاز فراہم کریں گے۔ چنئی سُپر کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف دو عمدہ اننگز کھیلنے والے لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل چاہیں گے کہ کوئنٹن ڈی کاک سُپر کنگز کے خلاف کارکردگی کو دہرائیں۔ تاہم لکھنؤ کے گیند بازوں کو دہلی کی بلے بازی کو روکنا ہوگا جو وارنر کی شمولیت سے مزید مضبوط ہوگی۔ ٹیم کو کپتان رشبھ پنت اور پرتھوی شا کی جانب سے بھی بڑی اننگز کا انتظار ہے۔

اس کے علاوہ للت یادو کا اعتماد ہر میچ کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے لیکن تجربہ کار مندیپ سنگھ بیٹنگ آرڈر کی سب سے کمزور کڑی ہیں۔ مندیت جس طرح سے لوکی فرگوسن اور ہاردک پانڈیا کی گیندوں کے خلاف لیگ اسٹمپ کی طرف گئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اعتماد متزلزل ہو گیا ہے۔ سُپر جائنٹس کی ٹیم میں تاہم مارک ووڈ کی غیر موجودگی میں کوئی ایسا گیند باز نہیں ہے جو بہت تیز گیند کر سکے۔ ایسے میں رشبھ پنت اور کوچ رکی پونٹنگ پنجاب کے سابق کپتان مندیپ کو ایک اور موقع دے سکتے ہیں۔ اگر مندیپ کو ڈراپ کیا جاتا ہے تو دہلی ٹیم کے پاس کونا بھرت، سرفراز خان اور یش دُھل کی شکل میں ان کی جگہ تین آپشن ہوں گے۔ سرفراز فرسٹ کلاس سیزن کے دوران اچھے فارم میں تھے جبکہ بھرت نے گزشتہ برس رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جب انہیں چند مواقع ملے تھے۔

Last Updated : Apr 7, 2022, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details