نئی دہلی:شاردل ٹھاکر کی بہترین بلے بازی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ نتیش رانا کی قیادت میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آج آئی پی ایل 2023 کے نویں میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ RCB نے 5 بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینس کو 8 وکٹوں سے شکست دے آئی پی ایل 2023 کا آغاز کیا ہے، جب کہ KKR کو پنجاب کنگز نے پہلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 7 رنز سے شکست دے دی۔ آج کے میچ میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
IPL 2023 شاردل ٹھاکر کی بہترین بلے بازی کی بدولت کے کے آر نے 205 رنز کا ہدف دیا
کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آئی پی ایل 2023 کے 9ویں میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرزنے آر سی بی کو 205 رنز کا ہدف دیا۔ IPL 2023
کے کے آر اور آر سی بی کی ٹیموں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک 31 میچ کھیلے ہیں، جن میں کولکاتا نے 17 جیتے ہیں، جبکہ بنگلور نے 14 میچ جیتے ہیں۔ کے کے آر کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کا آئی پی ایل میں یہ 150 ویں میچ ہے جب کہ یہ رسل کا 100 واں میچ ہوگا۔ دونوں کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ میں ماہر ہیں۔ تیز بلے بازی کے ساتھ ساتھ رسل درمیانی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، جب کہ نارائن اسپن بولنگ کے ساتھ ساتھ ٹیم کو تیز شروعات کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں 10 بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں۔ جہاں کولک تا نے 6 بھار، جب کہ بنگلور نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چار برس بعد ایڈن گارڈنز میں ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو پورے سیزن میں اپنے دو اسٹار کھلاڑی شریاس ائیر اور شکیب الحسن کی کمی محسوس ہوگی۔ جب کہ RCB کو رجت پاٹیدار کی کمی محسوس ہو سکتی ہے، پاٹیدار پچھلے سیزن میں RCB کے لیے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔
مزید پڑھیں: