نئی دہلی: کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے آئی پی ایل 2023 اب تک کھلاڑیوں کی چوٹ اور غیر موجودگی کی وجہ سے اچھا نہیں رہا۔ پہلے ٹیم کے کپتان شریاس آئیر کمر کی انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، پھر تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سیزن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، لیکن اب ٹیم نے اس کا ازالہ کرنے کے لیے انگلینڈ کے تجربہ کار اوپنر جیسن رائے کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کے کے آر نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ جیسن رائے کو KKR نے 2.8 کروڑ میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آئی پی ایل نیلامی میں رائے کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے تھی۔ رائے کو نیلامی میں کوئی خریدار نہیں مل سکا تھا۔
آئی پی ایل نے میڈیا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لکھا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے جیسن رائے کو آئی پی ایل 2023 کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں 2.8 کروڑ روپے کی قیمت پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ شریاس آئیر کمر کی انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور شکیب الحسن نے بھی ان کی غیر موجودگی کی اطلاع دی ہے۔