نئی دہلی: آئی پی ایل کا 16ویں سیزن کا آغاز 31 مارچ سے ہونے جارہا ہے۔ آئی پی ایل میں اب تک کھیلے گئے 15 سیزن کے دوران بیٹنگ کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم جس نے صرف 2 بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے اور صرف ایک بار رنر اپ رہی ہے، تمام ٹیموں سے آگے ہے۔ اس معاملے میں اگر ہم ٹیم کے بلے بازوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز ایسی ٹیم ہے، جس کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
آئی پی ایل میں کھیلے گئے میچوں میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے 13 بلے بازوں نے آئی پی ایل کے دوران 1000 سے زائد رنز بنائے ہیں جس میں سب سے زیادہ رنز گوتم گمبھیر کے ہیں جنہوں نے 108 میچز کھیل کر ٹیم کے لیے 3035 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ 1000 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں رابن اتھپا، آندرے رسل، یوسف پٹھان، نتیش رانا، شبمن گل، جیک کیلس، کرس لین، منیش پانڈے، دنیش کارتک اور سورو گنگولی، سنیل نارائن اور منوج تیواری شامل ہیں۔
اگر ہم چنئی سپر کنگز کی بات کریں تو اس کے کل 12 کھلاڑیوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ چنئی سپر کنگز کے لیے سریش رائنا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 176 میچوں میں 4687 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ مہندرا سنگھ دھونی، ڈوپلیسی، امباتی رائیڈو، مائیک ہسی، مرلی وجے، بدری ناتھ، رویندر جڈیجہ، شین واٹسن، رتوراج گائیکواڈ ، میتھیو ہیڈن اور ڈوین براوو جیسے کھلاڑی 1000 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
اگر ممبئی انڈینز کی پر نظر ڈالی جائے تو اس کے کل 10 بلے بازوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جن میں روہت شرما نے سب سے زیادہ 4709 رنز بنائے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے 182 میچ کھیلنے والے روہت شرما نے ایک سنچری اور 32 نصف سنچریوں کی مدد سے 4709 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کیرون پولارڈ، امباتی رائیڈو، سچن ٹنڈولکر، سوریا کمار یادیو، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، کوئنٹن ڈی کاک، کنال پانڈے اور فل سمنز ان بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ممبئی انڈینز کے لیے ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔