اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 دھونی، جڈیجہ اور لیٹ بلٹز کے باوجود راجستھان نے چنئی کو شکست دی - RR Beat CSK by 3 Runs

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی شروعات مایوس کن رہی کیونکہ سلامی بلے باز روتوراج گائیکواڈ 10 گیندوں پر آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں اور چھٹے اوور میں 19 رن جوڑنے کے باوجود چینئی پاور پلے میں صرف 45 رن ہی بنا سکی۔ IPL 2023

CSK vs RR Highlights, IPL 2023
IPL 2023 راجستھان نے چنئی کو تین رن سے شکست دی

By

Published : Apr 13, 2023, 3:07 PM IST

چنئی:راجستھان رائلز نے جوس بٹلر کی شاندار نصف سنچری (36 گیندوں پر 52 رن) کے بعد روی چندرن اشون (25/2) اور یوزویندر چہل (27/2) کی کفایتی گیندبازی کی بدولت چنئی سپر کنگز کو ان کے مضبوط قلعے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں بدھ کو تین رن سے شکست دی۔ راجستھان نے چنئی کے سامنے 176 رن کا ہدف رکھا تھا۔ مہندر سنگھ دھونی (32 ناٹ آؤٹ) اور رویندر جڈیجہ (25 ناٹ آؤٹ) کی کوششوں کے باوجود چنئی 20 اوور میں صرف 172 رن ہی بنا سکی۔ اوپنرز بٹلر اور دیودت پڈیکل نے راجستھان کو مضبوط آغاز فراہم کیا، لیکن جڈیجہ (21/2) کی شاندار گیند بازی نے مخالف ٹیم کو 175 رن تک محدود کردیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی ٹیم 17 اوور میں صرف 122 رن بنا کر مشکل میں پڑ گئی، لیکن دھونی نے وقت کا پہیہ پیچھے گھماتے ہوئے ایک دھماکہ خیز اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

دھونی نے جب چنئی کو پانچ گیندوں پر 21 رن کی ضرورت تھی تو دو چھکے لگائے، لیکن سندیپ شرما نے اگلی تین گیندوں میں صرف تین رن دے کر راجستھان کو سنسنی خیز مقابلے میں جیت دلائی۔ دھونی نے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 32 رن بنائے، جب کہ جڈیجہ نے 15 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رن بنائے۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 59 رن کی شراکت داری ہوئی، حالانکہ یہ چنئی کو فتح دلانے کے لیے کافی نہیں تھی۔

رفتار کو ذہن میں رکھتے ہوئے اجنکیا رہانے نے خطرہ مول لیا اور بڑے شاٹس کھیلے۔ رہانے نے ڈیون کونوے کے ساتھ 68 رن کی شراکت داری کرتے ہوئے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنائے۔ اشون نے 10ویں اوور میں رہانے کا وکٹ لے کر میچ کو متوازن کر دیا۔ رہانے کی وکٹ گرنے کے بعد تاہم، چنئی کے بلے بازوں میں سے کوئی بھی راجستھان پر دباؤ نہیں بنا سکا اور وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ اشون نے رہانے کے بعد شیوم دوبے (آٹھ رن) کو آؤٹ کیا، جب کہ ایڈم زمپا نے معین علی کا وکٹ لیا۔ امپیکٹ کھلاڑی امباتی رائیڈو صرف ایک رن بنانے کے بعد یوزویندر چہل کا شکار ہو گئے۔

چنئی کو تین اووروں میں 54 رن درکار تھے، لیکن دھونی-جڈیجہ کی جوڑی نے آخری اوور تک میچ کو لے گئے۔ دھونی نے 18ویں اوور میں زمپا کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 14 رن جوڑے، جب کہ جڈیجہ نے 19ویں اوور میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رن جوڑے۔ چنئی کو آخری اوور میں 21 رن درکار تھے جس کے دفاع کی ذمہ داری سندیپ شرما کو دی گئی۔ سندیپ نے دباؤ میں دو وائیڈ کرنے کے بعد تیسری گیند ڈاٹ کرائی۔ دھونی نے دوسری اور تیسری گیند پر دو چھکے لگائے اور چوتھی گیند پر سنگل لیا۔ سندیپ شرما بھلے ہی دو چھکے کھانے کے بعد دباؤ میں آ گئے ہوں، لیکن انہوں نے دباؤ پر قابو پایا اور اگلی دو گیندیں درست یارکرز کے ساتھ کیں جس پر چنئی صرف دو رن بنا سکی۔ سندیپ نے تین اووروں میں 30 رن دے کر ایک وکٹ لیا، جب کہ چہل نے چار اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ راجستھان کے لیے روی چندرن اشون بہترین گیند باز رہے جنہوں نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ زمپا نے معین علی کا وکٹ لیا، لیکن وہ راجستھان کے سب سے مہنگے بولر بھی تھے، انہوں نے چار اووروں میں 43 رن دیے۔

مزیدپڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details