اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: پنجاب اور حیدرآباد میں سخت مقابلے کی امید - آئی پی ایل

آئی پی ایل 2022 کے 28ویں میچ میں آج پنجاب کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ Punjab Kings vs Sunrisers Hyderabad

Sunrisers Hyderabad
Sunrisers Hyderabad

By

Published : Apr 17, 2022, 12:25 PM IST

پنجاب کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان آج ہونے والا آئی پی ایل میچ دلچسپ مقابلے کی امید ہے، دونوں ٹیمیں پانچ میں سے تین تین جیت کے ساتھ برابر ہیں۔ تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پنجاب تیسرے اور حیدرآباد چھٹے نمبر پر ہے۔ پنجاب کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل کے اعداد و شمار سن رائزرس کے حق میں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے کُل 18 میچوں میں سن رائزرس نے 12 میچ جیتے ہیں۔ اگرچہ ہر میچ نیا ہوتا ہے لیکن ایسی صورتحال میں اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ میچ کی امید ہے۔ IPL Match Preview

پنجاب کنگز کی اوپننگ جوڑی مینک اگروال اور شکھر دھون کے پاس سن رائزرس کے اسٹرائیک گیند باز بھونیشور کمار کا کوئی توڑ نہیں ہے۔ دونوں بلے بازوں کو بھونیشور کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بھونیشور کی 42 گیندوں پر شیکھر نے 100 سے کم کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ شکھر نے بھونیشور کے خلاف 98 کے اسٹرائیک ریٹ سے 41 رنز بنائے ہیں۔ یہی نہیں شکھر نے ٹی نٹراجن کی بھی 13 گیندوں پر 115 کے اسٹرائک ریٹ سے رن بنائے ہیں۔ اعداد و شمار گواہی دیتے ہیں کہ ان دونوں گیند بازوں کے خلاف شکھر کے لیے اپنے ہاتھ کھولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کنگز کے کپتان اور شکھر کے پارٹنر مینک اگروال کو بھی بھونیشور کے خلاف تیز رفتاری سے رن بنانا مشکل نظر آتا ہے۔ مینک نے آٹھ اننگز میں بھونیشور کی کُل 29 گیندوں کا سامنا کیا ہے جس میں انہوں نے 107 کے اسٹرائیک ریٹ سے 31 رنز بنائے ہیں جبکہ ایک بار بھونیشور نے انہیں آؤٹ بھی کیا ہے۔ ایسے میں اوپننگ جوڑی کو باندھے رکھنے کی ذمہ داری بھونیشور کے کندھوں پر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details