اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی انڈیئنز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - IPL toss Report

آئی پی ایل کا 26واں میچ ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سُپر جائنٹس کے مابین ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔Mumbai Indians vs Lucknow Super Giants

Mumbai Indians vs Lucknow Super Giants
Mumbai Indians vs Lucknow Super Giants

By

Published : Apr 16, 2022, 3:27 PM IST

ممبئی: آئی پی ایل 2022 میں اب تک پانچ میچ ہارنے کے بعد بورڈ پر اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ممبئی انڈینز آج ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کرے گی۔ پانچ بار کے چیمپیئن نے اپنی آئی پی ایل 2022 مہم کا آغاز بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز سے چار وکٹوں کی شکست کے ساتھ کیا اور ابھی تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں اسے راجستھان رائلز،کولکاتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی انڈینز نے پانچ میچ کھیلے ہیں اور ابھی تک اسے جیت نہیں مل سکی ہے۔ IPL Live Score

لکھنؤ سُپر جائنٹس (پلیئنگ الیون): کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، منیش پانڈے، دیپک ہُڈا، مارکس اسٹوائنس، آیوش بدونی، جیسن ہولڈر، کرونال پانڈیا، دشمنتھا چمیرا، اویش خان، روی بشنوئی

ممبئی انڈینز (پلیئنگ الیون): روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ڈیوالڈ بریوس، تلک ورما، سوریہ کمار یادو، کیرون پولارڈ، فیبین ایلن، جے دیو انادکٹ، مروگن اشون، جسپریت بمراہ، ٹائمل ملز

اب ممبئی انڈینز واپس اسی جگہ پر جہاں سے اس نے اپنی مہم شروع کی تھی۔ ممبئی مزید میچ ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات پہلے ہی کم ہیں اور اب مزید ایک شکست اس کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ تاہم ان کے بلے بازوں نے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن گیند بازی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جسپریت بمراہ تو اچھی گیند بازی کر رہے ہیں لیکن انہیں دوسرے گیند بازوں کا ساتھ نہیں مل رہا ہے

دوسری جانب ممبئی کے نوجوان کھلاڑی تلک ورما نے اب تک پانچ اننگز میں 157 اور سوریا کمار یادو نے تین اننگز میں 163 رنز بنائے ہیں لیکن بطور ٹیم ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ان جدوجہد کے باوجود ممبئی انڈینز کے سینئر بلے باز سوریہ کمار یادو نے جمعہ کو کہا کہ اگر وہ مل کر محنت کریں گے تو نتائج ضرور آئیں گے۔ یادو نے کہا کہ ٹیم میں حوصلے اچھے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ صرف وقت کی بات ہے جب چیزیں بہتر ہوں گی اور اس لئے کوئی اداس یا مایوسی کا نقطہ نظر نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details