اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی انڈینز کی ایک اور شکست، پلے آف کی امیدیں معدوم - آئی پی ایل کی پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز

آئی پی ایل کی پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس نے 18 رنوں سے شکست دی۔اس طرح ممبئی کی یہ لگاتار چھٹی شکست ہے اور اب اس کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں معدوم ہوگئی ہیں۔ Lucknow Super Giants Beat Mumbai Indians

Mumbai Indians
Mumbai Indians

By

Published : Apr 16, 2022, 7:47 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 8:04 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں ممبئی کی شکستوں کا سلسلہ برقرار رہا اور اسے مزید ایک ہار کا سامنا کرنا پڑا، لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 18 رنوں شکست دے کر ممبئی کی پلے آف کی امیدوں کو مزید تاریک کر دیا ہے۔ لکھنؤ سُپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان کے ایل راہل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا جسے ممبئی انڈینز حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 181 رنز ہی بنا سکی۔ Lucknow Super Giants vs Mumbai Indians

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان روہت شرما تیسرے ہی اوورز میں ہی آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کی جانب سے سوریہ کُمار یادو نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جبکہ نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوِس نے 13 گیندوں میں 31 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگا لیکن وہ اپنی اس بہترین بلے بازی کو بڑےا سکور میں تبدیل نہیں کر سکے۔

لکھنؤ سُپر جائنٹس

ممبئی انڈیئز نے ٹاس جیت کر لکھنؤ کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے ممبئی کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی اور 60 گیندوں میں 103 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ راہل نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر تھرڈ مین پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ راہل نے اپنی تیسری آئی پی ایل سنچری اور ممبئی کے خلاف اپنی دوسری سنچری بنائی۔ وہ آئی پی ایل میں اپنے 100ویں میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ اس دوران انہوں نے 9 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

کے ایل راہل کی شاندار سنچری

اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک نے 24، منیش پانڈے نے 29 گیندوں پر 38، دیپک ہڈا نے 15 اور مارکس اسٹوائنس نے 10 رنز بنائے۔ راہل نے ڈی کاک کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 52 رنز جوڑے جبکہ انہوں نے منیش پانڈے کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت کی۔ راہل نے اسٹوئنس کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 31 اور ہڈا کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 43 رن جوڑے۔ ڈی کاک، اسٹوئنس اور ہڈا نے اپنی اننگز میں ایک ایک چھکا لگایا۔ ممبئی کی جانب سے جے دیو انادکٹ سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مروگن اشون اور فبین ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Last Updated : Apr 16, 2022, 8:04 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details