اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022, LSG vs CSK: لکھنؤ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا، چنئی کی شاندار بلے بازی

آئی پی ایل کا ساتواں میچ چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوا کیونکہ رابن اتھپا (50) کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے چنئی نے دس اوور سے پہلے ہی سو رنز بنا لیے ہیں اور ان کے پاس ابھی بھی آٹھ وکٹ بچے ہوئے ہیں۔

ipl 2022 lsg vs csk, lucknow super giants have won the toss opted to field
لکھنؤ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا، چنئی کی شاندار بلے بازی

By

Published : Mar 31, 2022, 8:20 PM IST

ممبئی: لکھنؤ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ لکھنؤ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محسن خان کی جگہ اینڈو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی نے ایڈم ملنے کی جگہ معین علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پہلے میچ میں لکھنؤ اور چنئی دونوں ٹیموں کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا تھا۔ چنئی کے لیے سابق کپتان دھونی نے نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا تھا۔ دوسری طرف دیپک ہڈا اور آیوش بدونی نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر لکھنؤ کے لیے اپنی ٹیم کو ایک بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔

لکھنؤ کی ٹیم : کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ایون لیوس، منیش پانڈے، دیپک ہوڈا، آیوش بدونی، کرونل پانڈیا، دشمنتھا چمیرا، اینڈریو ٹائی، روی بشنوئی اور اویش خان۔

چنئی کی ٹیم : رتوراج گائیکواڑ، رابن اتھپا، معین علی، امباتی رائیڈو، رویندرا جدیجا (کپتان)، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، ڈوین براوو، ڈوین پریٹوریئس، مکیش چودھری اور تشار دیشپانڈے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details