انڈین پریمیئر لیگ میں آج چنئی اور پنجاب کے درمیان میچ دنوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کی آج کے میچ میں شکست چنئی کا ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی جبکہ اگر پنجاب اس میچ کو ہار جاتی ہے تو اس کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا اور اس کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم کہی جانے والی چنئی سُپر کنگز آج پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں جیت درج کر کے پلے آف کی امیدوں کا زندہ رکھنے کی کوشش کرے گی. CSK vs PBKS Match
IPL 2022: چنئی سُپر کنگز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - چنئی سُپر کنگز اور پنجاب کنگز
آئی پی ایل کا 38واں میچ چنئی سُپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں چنئی کے کپتان رویندر جڈیجہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Punjab Kings vs Chennai Super Kings
رواں سیزن چنئی کے لیے کسی بُرے خواب سے کم نہیں ہے کیوں کہ چار بار کی چیمپیئن اس ٹیم کو 7 میچوں میں سے 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے اس کی پلے آف کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے اور اب اس کے لیے بقیہ تمام میچوں میں جیتنا لازمی ہوگیا ہے، ایک میچ میں بھی شکست چنئی کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ رواں سیزن میں چنئی سُپر کنگز کھیل تمام شعبوں میں پچھڑی ہوئی نظر آ رہی ہے، چند میچوں کو چھوڑ کر یہ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی، بلے بازی میں رابن اتھپا ہی ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے اپنی کاکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے جبکہ گزشتہ سیزن کے ہیرو رتو راج گائیکواڑ توقع کے مطابق کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں جبکہ نئے کپتان رویندر جڈیجہ بھی اپنے میعار پر کھرے نہیں اُتر پائے ہیں حالانکہ کچھ میچوں میں انہوں نے وکٹس لئے۔
دوسری جانب پنجاب کنگز نے سیزن کی شروعات اچھی کی تھی لیکن مسلسل شکست نے اس کے لیے بھی پلے آف کا راستہ مشکل کر دیا ہے، پنجاب کنگز نے ابھی تک 7 میچ کھیلے ہیں جن میں اسے 3 میچ جیت اور 4 میں شکست ملی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے، پنجاب کنگز کے کاکردگی بھی تمام شعبوں میں مایوس کن رہی ہے، کپتان مینک اگروال ابھی تک فلاپ ثابت ہوئے ہیں جبکہ تجربہ کار بلے باز شکھر دھون بھی کچھ خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے، اس کے علاوہ گیند بازی میں صرف راہل چہر نے ہی متاثر کیا ہے اور وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہےہیں جبکہ دیگر گیند بازوں کی جانب سے انہیں کوئی خاص تعاون نہیں مل رہا ہے۔ کُل ملا کر آج کے میچ کی دونوں ٹیموں کی حالت ایک جیسی ہے اور دونوں کے لیے اپنی بقیہ میچ کرو یا مرو جیسی صورتحال والا ہے۔