اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اچھی شروعات کے باوجود دہلی کیپیٹلز کا چھوٹا اسکور - ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دہلی کیپیٹلز ٹیم اچھی شروعات کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔

delhi capitals vs sunrisers hyderabad
delhi capitals vs sunrisers hyderabad

By

Published : Apr 25, 2021, 9:19 PM IST

دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ دہلی کی جانب سے شکھر دھون اور پرتھوی شا نے شاندار شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 81 رنوں کی پارٹنرشپ کی لیکن ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرا کوئی بھی بلے باز رنوں کی رفتار بڑھا نہیں سکا اور 20 اوورز میں 159 رنز ہی بنے۔

سلامی بلے باز شکھر دھون نے 26 گیندوں میں 28 رنز جبکہ پرتھوی شا نے 39 گیندوں میں 53 رنز بنائے، اس کے علاوہ کپتان رشبھ پنت نے 37 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 25 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔

سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے سدھارتھ کول نے دو اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details