اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: سن رائزرس حیدرآباد کو 150 رنوں کا ہدف

چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں رائل چیلیجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

sunrisers hyderabad
sunrisers hyderabad

By

Published : Apr 14, 2021, 9:11 PM IST

Updated : Apr 14, 2021, 9:24 PM IST

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد بنگلور نے گلین میکسویل کی نصف سنچری کی بدولت 150 رنوں کا ہدف دیا۔

رائل چیلیجرز بنگلور کی جانب سے کپتان وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل نے اننگ کی شروعات کی لیکن 19 رنوں کے مجموعی اسکور پر دیودت پڈیکل آؤٹ ہوگئے انہیں بھونیشور کمار نے شہباز ندیم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے شہباز احمد کریز پر آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور 14 رنز بنا کر شہباز ندیم کا شکار بنے۔

اس کے گلین میکسول کریز پر آئے اور کپتان کوہلی کے ساتھ مل کر اسکور آگے بڑھایا لیکن کوہلی بھی 33 رنز کے ذاتی اسکور پر جیسن ہولڈر کی گیند وجے شنکر کی کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے علاوہ جارحانہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز بھی کچھ خاص کما نہیں دکھا سکے اور محض ایک رن ہی بنا سکے جبکہ واشنگٹن سُندر نے 8 رنز ڈینیئل کرسٹن نے ایک رن اور کائل جیمیسن نے 12 رنز بنائے۔

گلین میکسویل

ایک جانب وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہیں دوسری جانب گلین میکسویل نے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ میکسویل نے 41 گیندوں میں 59 رنز بنائے اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راشد خان نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار، شہباز ندیم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 9:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details