اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: راہل اور مینک کی شاندار بلے بازی، دہلی کو 196 رنوں کا ہدف

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 11 ویں میچ میں پنجاب کنگز نے کپتان کے ایل راہل اور مینک اگروال کے مابین بہتری پارٹنرشپ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

punjab kings
punjab kings

By

Published : Apr 18, 2021, 9:22 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 10:04 PM IST

دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پنجاب کنگز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن اس کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پنجاب کے سلامی بلے باز کے ایل راہل اور مینک اگروال نے پہلے وکٹ کے لیے 122 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے مضبوط اسکور کی بنیاد رکھی۔

راہل اور مینک نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے اور 12.4 اوورز میں 122 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ مینک تیزی سے سنچری کی جانب بڑھ رہے لیکن بدقسمتی سے لقمان میریوالا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 36 گیندوں میں 69 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔

افتتاحی جوڑی توٹنے کے بعد پنجاب کے رنوں کی رفتار تھوڑی دھیمی ہوگئی اور مقررہ 20 اوورز میں 95 رنز بن سکے۔ مینک کے بعد کے ایل راہل نے محاذ سنبھالا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکے اور 61 رنز بنا کر کگیسو رباڈا کا شکار بنے۔

اس کے بعد کرس گیل نے 11 رنز، دیپک ہُڈا نے 22 رنز اور شاہ رخ خان نے 15 رنز بنائے۔

دہلی کیپٹلز کی جانب سے کرس ووکس، لقمان میریوالا، کگیسو رباڈا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details