اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی بنے ویوو کے برانڈ ایمبیسڈر - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی

چینی اسمارٹ فون کمپنی ویوو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Indian skipper Virat Kohli
Indian skipper Virat Kohli

By

Published : Apr 7, 2021, 10:40 PM IST

کرکٹ کے میدان میں چوکے چھکے لگانے والے وراٹ کوہلی اب ویوو کمپنی کے پروڈکٹس کو لانچ اور ان کی تشہیر کرتے نظر آئیں گے۔

ویوو انڈیا کے برانڈ اسٹراٹیجک ڈائریکٹر نپون ماریا نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ہم کوہلی کے ساتھ وابستہ ہو کر کافی خوش ہیں۔ ہماری توجہ ہمیشہ اپنے صارفین کی ضروریات اور ترجیحات پر مرکوز ہوتی ہے۔ ہم اپنے صارفین کی زندگی میں خوشی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کوہلی جیسے شخص کے ساتھ جُڑ کر ہمارا ماننا ہے کہ ہم نوجوان صارفین کے ساتھ بہتر رابطہ کر سکتے ہیں۔ عامر خان اور سارہ علی خان کے علاوہ ہمیں یقین ہے کہ کسی کھلاڑی کے ساتھ جُڑنے سے ہم زیادہ سے زیادہ عوام سے مربوط ہوسکیں گے۔

میک اِن انڈیا کے لیے ویوو کے تمام اسمارٹ فون سیریز گریٹر نوئیڈا میں تیار کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details