اردو

urdu

ETV Bharat / sports

GT Vs LSG گجرات ٹائٹنز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 56 رنز سے شکست دی - گجرات نے لکھنؤ کو 56 رنز سے شکست دی

آئی پی این کا 51 واں میچ گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں گجرات ٹائٹنز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 7, 2023, 10:27 PM IST

احمد آباد: ، 7 مئی (یو این آئی) ریدھیامن ساہا (81) اور شبھمن گل (ناٹ آؤٹ 94) کی نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو دو وکٹ پر 227 رن بنائے جبکہ بعد میں موہت شرما نے 29 رن پر چار وکٹوں کی مدد سے سپر جائنٹس کو سات وکٹوں پر 171 رن تک محدود کرکے نہ صرف یہ میچ 56 رن سے جیت لیا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بھی مضبوط کر لی۔ساہا اور گل نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رن کی بارش کرکے لکھنؤ کو دنگ کردیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 12.1 اووروں میں 142 رن جوڑے۔ گل سنچری سے صرف سات قدم دور رہ گئے۔ دونوں کی بے مثال سنچری شراکت نے گجرات کو 227 رن کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچادیا۔

بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے لکھنؤ نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے آغاز کیا۔ کوئنٹن ڈی کاک (70) اور کائل میئرز (48) نے 10 رن فی اوور کا رن ریٹ برقرار رکھا اور پہلی وکٹ کے لیے 88 رن جوڑے، لیکن میئرز کرشمائی گیندباز موہت شرما کی گیند پر چکما کھا گئے اور اپنے دائیں جانب جھک کر ایک شاندار کیچ لیا۔ اس کے بعد گجرات کے گیند باز متحرک ہوگئے اور لکھنؤ کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی جو بڑے اسکور کے دباؤ میں آگئے۔پہلے دیپک ہڈا (11) سمیع کا شکار بنے اور پھر مارکس اسٹونیس (4) شرما کا شکار بنے۔ ڈی کاک جو کہ ایک سرے سے جم کر کھیل رہے تھے، بھی ارتکاز کھو بیٹھے اور 16ویں اوور میں وہ چالاک راشد کا شکار بن گئے۔ نکولس پورن صرف تین رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آیوش بدونی (21) نے کچھ دیر تک جدوجہد کی اور دو چھکے بھی لگائے لیکن انہیں شرما نے اپنی تیسری وکٹ کے طورپر آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے لکھنؤ کے ڈیبیو کرنے والے کپتان کرنال پانڈیا کا نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر گجرات کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ مشکل ثابت ہوا کیونکہ گجرات کی اوپننگ جوڑی گل اور ساہا نے لکھنؤ کے گیند بازوں کو ایک آسان وکٹ پر دھماکہ خیز آغاز کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔ اننگز کے 13ویں اوور میں لکھنؤ کو پہلی کامیابی ساہا کی وکٹ کی صورت میں ملی، لیکن تب تک گجرات کی رن اوسط 12 رن فی اوور کے قریب پہنچ چکی تھی۔ ساہا نے اپنی 43 گیندوں کی اننگز میں دس چوکے اور چار لمبے چھکے لگائے۔

ساہا کے بعد کریز پر آنے والے کپتان ہاردک پانڈیا (25) نے رن کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی اور دو چھکے بھی مارے اور حاضرین کی تالیاں بھی لوٹیں تاہم وہ محسن خان کی گیند پر کور پر کھڑے کرنال کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں گل نے ڈیوڈ ملر (21 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ اپنی دھماکہ خیز فارم کو جاری رکھا لیکن مقررہ 20 اوور ختم ہونے پر صرف چھ رن سے اپنی سنچری دور رہ گئے ۔ گل نے 96 منٹ تک کریز پر رہ کر 51 گیندیں کھیلیں۔ اس دوران انہوں نے دو چوکے اور سات چھکے لگائے۔ لکھنؤ کے کپتان کرنال نے گجرات کے بلے بازوں کو قابو کرنے کے لیے اپنے آٹھ گیند بازوں کو آزمایا لیکن یہ سب بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ اب لکھنؤ کو جیتنے کے لیے 228 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ اگر گجرات یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ موجودہ آئی پی ایل سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہوگی۔

کے ایل راہل کی چوٹ کی وجہ سے سپر جائنٹس کی کپتانی کرنال پانڈیا کے ہاتھ میں ہے جبکہ ان کے بھائی ہاردک پانڈیا دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہیں۔ یہ میچ دلچسپ ہو گیا ہے کیونکہ دو بھائیوں کی قیادت میں دو مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہاردک نے ٹاس کے بعد کہا، "اگر میں ٹاس جیتتا تو بھی پہلے بلے بازی کو ترجیح دیتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ میرا کنبہ کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ ہمارے والد ہم دونوں بھائیوں کو دیکھ کر فخر محسوس کررہے ہوں گے۔ یہ پہلی بار ہے. مختصر یہ کہ ہمارا کنبہ فخر محسوس کر رہا ہے۔ جیت اور ہار ٹیم کا حصہ ہوتی ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ پانڈیا کی ٹیم ضرور جیتے گی۔ جیتنے کی خواہش ہارنے کے خوف سے زیادہ ہونی چاہیے۔کرنال نے کہا، 'یہ ایک خواب پورا ہونا ہے۔ ایک بار جب ہم میدان میں اتریں گے تو گیم فیس آن رہے گا ۔ ہمارے پاس اچھی بیٹنگ ہے جو ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس آمنے سامنے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details