اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آر سی بی کا ایک اور کھلاڑی کورونا پازیٹیو - royal challengers bangalore

رائل چیلنجرز بنگلور کے آل راونڈر ڈینیئل سیمس کورونا مثبت پائے گئے ہیں تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ دیودوٹ پڈیکل کورونا کو مات دینے کے بعد ٹیم سے واپس قابستہ ہوگئے ہیں۔

daniel-sams
daniel-sams

By

Published : Apr 7, 2021, 10:39 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی رائل چیلیجرز بنگلور نے اطلاع دی تھی کہ آل راؤنڈر ڈینیئل سیمس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سیمس بنگلور ٹیم کے ساتھ گزشتہ تین اپریل کو منفی رپورٹ کے ساتھ چنئی میں ٹیم سے جُڑے تھے لیکن وہ آئی پی ایل کے لازمی ٹیسٹنگ عمل میں مثبت پائے گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

حالانکہ ڈینیئل سیمس میں کورونا کی کوئی علامات نظر نہیں آرہی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کے طور پر انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

فرنچائزی نے بیان میں کہا کہ 'آر سی بی کی میڈیکل ٹیم سیمس سے مسلسل رابطے میں ہے اور بی سی سی آئی پروٹوکال کے تحت وہ لگاتار ان کی صحت کی نگرانی رکھے گی۔

اس درمیان آرسی بی کے لیے راحت کی بات یہ ہوئی کہ ان کے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل کی تازہ کورونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ ٹیم سے جُڑ گئے ہیں۔ وہ 22 مارچ کو کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

پڈیکل گزشتہ سیزن میں آرسی بی کے ٹاپ اسکورر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details