اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چنئی بمقابلہ حیدرآباد: حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست

آئی پی ایل 2021 کے 23 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، سی ایس کے کی جیت میں گائیکواڈ اور ڈوپلیسس نے کلیدی کردار ادا کیا۔

By

Published : Apr 29, 2021, 7:11 AM IST

csk vs srh
چنئی بمقابلہ حیدرآباد

دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کے 23 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے سلامی بلے باز گائیکواڈ اور ڈوپلیسس نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے چنئی کی آسان جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دونوں بلے بازوں نے چنئی کے لیے نصف سنچری اسکور کیا، گائیکواڈ نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی 12جس میں انھوں نے چوکے لگائے جبکہ جبکہ ڈوپلیسس نے 38 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کے دروازے تک پہنچا دیا، ان دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 129 رنز کی شراکت کی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ معین علی 15، سریش رائنا 17 اور جڈیجہ نے 7 رنز بنائے۔

رتوراج گائکواڈ کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی سی ایس کے 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے، حیدرآباد کی جانب سے راشد خان واحد کامیاب گیندباز رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے کپتان ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 106 رنوں کی پارٹنرشپ کی مدد سے چنئی سُپر کنگز کو 172 رنوں کا ہدف دیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر 55 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ منیش پانڈے نے 46 گیندوں میں 61 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے بعد کیدار جادھو اور کین ولیمسن نے آخری اوورز میں تیزی سے بلے بازی کی اور 12 گیندوں میں 37 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

کین ولیمسن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 10 گیندوں میں ایک چھکا اور 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے جبکہ کیدار جادھو نے 4 گیندوں میں 12 رنز کی اننگ کھیلی۔

چنئی کی جانب سے لُنگی اینگڈی نے 2 اور سیم کرین نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details