کولکاتہ: آئی پی ایل 2023 کا 33واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں سی ایس کے نے نتیش رانا کی کے کے آر کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں جیت کے بعد دھونی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر ہے اور کے کے آر آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7-7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے چنئی نے 5 اور کولکاتہ نے 2 میچ جیتے ہیں۔ دھونی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 235 رنز بنائے۔ اجنکیا رہانے نے 29 گیندوں میں 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیوم دوبے نے 21 گیندوں میں 50 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 40 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 186 رنز ہی بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آر سی بی نے راجستھان رائلز کو سات رن سے شکست دی