اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL-2023 آئی پی ایل یکم اپریل سے شروع ہو سکتا ہے - انڈین پریمیئر لیگ

آئی پی ایل کا 2023 ایڈیشن 31 مارچ یا یکم اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اگلے ماہ 10 سے 26 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا پہلا ایڈیشن 4 سے 24 مارچ تک منعقد ہوسکتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 26, 2023, 12:59 PM IST

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 2023 ایڈیشن 31 مارچ یا یکم اپریل سے شروع ہو سکتا ہے جبکہ فائنل 28 مئی کو کھیلا جا سکتا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے بدھ کو بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ای ایس پی این کرک انفو نے بتایا کہ اگلے ماہ 10 سے 26 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا پہلا ایڈیشن 4 سے 24 مارچ تک منعقد ہوسکتا ہے۔ آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ دیا جا سکتا ہے تاکہ گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کی جا سکے۔

بی سی سی آئی ڈبلیو پی ایل کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بورڈ نے بدھ کو یہاں ایک نیلامی میں پانچ ڈبلیو پی ایل ٹیموں کے مالکانہ حقوق فروخت کیے، جس میں ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے علاوہ اڈانی گروپ اور کیپری ہولڈنگز نے بازی ماری۔ آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے بدھ کی نیلامی کے بعد کہا ’’ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے ساتھ ساتھ کتنے میدانوں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس پر جلد ہی فیصلہ کریں گے۔' ڈبلیو پی ایل ایک شہر میں کرایا جائے یا ایک سے زیادہ شہروں میں، اس پر غور کیا جائے گا۔ آئندہ چند روز میں ان تمام پہلوؤں پر بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ڈبلیو پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ممکنہ طور پر فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ ٹیم کے مالکان کے پاس اپنی ٹیم بنانے کے لیے 12 کروڑ روپے کا نیلامی پرس ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details