آئی پی ایل 2022 کے 15ویں سیزن کا 15واں میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے پرتھوی شا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے، جب کہ رشبھ پنت (39) اور سرفراز خان (36) ناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ کے لیے روی بشنوئی نے دو وکٹ اور کرشنپا گوتم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لکھنؤ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، دہلی نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ لکھنؤ نے منیش پانڈے کی جگہ کرشنپا گوتم کو شامل کیا ہے، جب کہ اینریک نورٹجے کی دہلی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سرفراز خان کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ٹم سیفرٹ اور خلیل احمد کو باہر بٹھایاگیا ہے۔