کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کو 147 رنز کا ہدف دیا۔ دہلی کی جانب سے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد کے کے آر کی شروعات کافی زیادہ خراب رہی اور دونوں سلامی بلے باز پانچویں اوور میں پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے بابا اپراجیت پھر سنیل نارائن اور آندرے رسل بھی سستے میں آوٹ ہوگئے۔ اس وقت اسکور 6 وکٹوں پر 86 رنز ہی تھا۔ اس کے بعد نتیش رانا کے 34 گیندوں پر 57 اور رنکو سنگھ کے 23 رنز نے کے کے آر کو مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 146 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا۔ دہلی کی جانب سے کلدیپ یادیو نے چار اور مستفیض الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
IPL 2022: کے کے آر نے دہلی کیپٹلس کو 147 رنز کا ہدف دیا - کے کے آر بمقابلہ دہلی کیپٹلس
نتیش رانا کے 34 گیندوں پر 57 رن اور رنکو سنگھ کے 23 رن کی وجہ سے کے کے آر مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 146 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دہلی کی جانب سے کلدیپ یادیو نے چار اور مستفیض الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ IPL 2022
اس سے قبل دہلی کیپٹلس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ دہلی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، خلیل احمد اور سرفراز خان کی جگہ چیتن سکاریا اور مشل مارش کھیلتے نظر آئیں گے۔ کولکتہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں شیوم ماوی، ورون چکرورتی اور سیم بلنگس کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کیمپ میں بابا اندرجیت اور ہرشیت رانا کو کیپ پیش کی گئیں۔ آج وہ اس ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں۔
دہلی کیپٹلس: ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، مشل مارش، رشبھ پنت (کپتان اور وکٹ کیپر)، روومن پاول، للت یادو، اکسر پٹیل، شاردل ٹھاکر، چیتن سکاریا، مستفیض الرحمان، کلدیپ یادو
کولکتہ نائٹ رائیڈرز: ایرون فنچ، وینکٹیش ایر، بابا اندرجیت (وکٹ کیپر)، شریس ایر (کپتان)، نتیش رانا، آندرے رسل، سنیل نارائن، رنکو سنگھ، ٹم ساؤتھی، امیش یادیو، ہرشت رانا