کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا آئی پی ایل کا 14 واں ایڈیشن بالآخر آج سے شروع ہوگا جس میں پہلے مقابلے میں ممبئی اور چنئی نبرد آزما ہوں گی۔
ممبئی انڈینز کی شروعات بھلے سست رہی ہو لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھا تو ممبئی کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی۔ اس سیزن میں اس نے اپنے چھٹے اور ساتویں میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن تب ہی کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کے لحاظ سے ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگز (سی ایس کے) دو کامیاب فرنچائزیز ہیں اور آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔
چنئی سُپر کنگز کی ٹیم سات میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی کی ٹیم سات میچوں میں چار جیت کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ممبئی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی روہت شرما اور جسپریت بمراہ جو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے واپس آئے ہیں۔