اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: حیدر آباد نے پہلی جیت درج کی - ڈیوڈ وارنر

سلامی بلے باز جانی بیئرسٹو (53) کی شاندار نصف سنچری اور افغانستان کے خطرناک لیگ اسپنر راشد خان (14 رنز پر 3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے دم پر سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کے روز دہلی کیپیٹلس کو 15 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل - 13 میں پہلی جیت درج کی۔

ipl
ipl

By

Published : Sep 30, 2020, 12:10 AM IST

حیدرآباد نے بیئرسٹو (53) کی نصف سنچری اور کپتان ڈیوڈ وارنر (45) اور کین ولیم سن (41) کی شراکت سے 20 اووروں میں چار وکٹوں پر 162 رنوں کا مشکل اسکور بنایا اور اس کے بعد بالر بالخصوص راشد خان کی شاندار کارکردگی سے دہلی کو 20 اووروں میں سات وکٹ پر 147 رنوں کے اسکور پر روک لیا۔

یہ تین میچوں میں حیدرآباد کی پہلی جیت ہے جبکہ دہلی کی تین میچوں میں پہلی شکست ہے۔

راشد خان کی تین وکٹوں کے علاوہ بھونیشور کمار نے 25 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ خلیل احمد اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details