سن رائزرس حیدرآباد نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کے میچ میں چنئی سپر کنگز کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جس میں پریم گرگ نے شاندار نصف سنچری کی اننگز شامل ہے۔
حیدرآباد نے اپنی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گنوا دی۔ ٹیم کے سلامی بلے باز بیئرسٹو بغیر اسکور کیے فاسٹ بولر دیپک چاہر کا شکار بنے، اس کے بعد کپتان وارنر اور منیش پانڈے نے اننگز کو سنبھالا لیکن انہوں نے 21 گیندوں پر 29 رن بنائے اور اپنی وکٹ شاردال ٹھاکر کو دی۔
کین ولیمسن اور کپتان وارنر کے مابین صرف 22 رنز کی شراکت ہوئی۔ وارنر 28 رنز کے مجموعی اسکور پر پیوش چاول کے شکار بنے۔ اس کے فورا بعد ہی ولیم سن بھی رن آؤٹ ہوگئے، لیکن ابھیشیک شرما اور پریم گرگ نے پانچویں وکٹ کے لیے 77 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔