راجستھان نے اپنے اسپنروں کے شاندار اور کسے ہوئے مظاہرہ سے چنئی کو بیس اووروں میں پانچ وکٹ پر 125 رنوں کے معمولی اسکور پر روک دیا اور پھر 17.3 اووروں میں تین وکٹ پر 126 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کرلی۔
راجستھان رائلس کی شاندار جیت - راجستھان کی دس میچوں میں یہ چوتھی جیت
چنئی سپرکنگس کو اپنے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 200 ویں میچ میں مایوس کن بلے بازی کی وجہ سے راجستھان رائلس کے ہاتھوں سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی کی امیدوں کو اس شکست سے گہرا صدمہ پہنچا جبکہ راجستھان نے اس ہمت بڑھانے والی فتح سے اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔
راجستھان رائلس کی شاندار جیت
راجستھان کی دس میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے حالانکہ پلے آف کے لئے ابھی اسے بچے ہوئے میچ جیتنے ہوں گے۔
چنئی کو دس میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ فہرست میں آٹھویں مقام پر کھسک گئی ہے۔ چنئی اب پلے آف کےمقابلے سے باہر ہوچکی ہے اور کوئی چمتکار ہی اسے پلے آف میں پہنچا سکتی ہے۔
Last Updated : Oct 20, 2020, 6:46 AM IST