ٹاس جیتنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دہلی کو بلےبازی کی دعوت دی۔ یہ اس سیزن کا ساتواں میچ ہے۔دہلی کیپٹلز کا آغاز اچھا ہوا۔ پرتھوی شا اور شکھر دھون نے پہلی وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت کی۔ دھون 35 رنز بنا کر پیوش چاولا کا شکار بنے۔ شا نے 43 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
آئی پی ایل: چنئی سُپر کنگز کو 176 رنز کا ہدف
دہلی کیپٹلز نے چنئی سپر کنگز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پرتھوی شا نے 43 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔
آئی پی ایل: چنئی سُپر کنگز کو 176 رنز کا ہدف
اس کے بعد رشبھ پنت اور شریس ائیر نے اننگز کی قیادت کی اور ٹیم کے اسکور کو 161 رنز تک پہنچا دیا۔ یہاں ائیر 26 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے۔وہیں رشبھ پنت 37 رنز اور مارکس اسٹوئنس 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سی ایس کے کی جانب سے پیوش چاولا نے 33 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔