شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن 13 کے 23 ویں مقابلے میں دہلی کیپیٹلس نے راجستھان رائلس کو 46 رنز سے شکست دے دی۔
میچ جیتنے کے بعد دہلی کیپیٹلس کے کپتان شریئس ایئر نے کہا کہ 'انہیں لگا تھا کہ 185 رنز کا ہدف کم ہوگا لیکن بولرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔'
'بولرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا' شمرون ہیٹمیر کے 45 اور مارکس اسٹونیس کے 39 رنز کی مدد سے دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ کھو کر 184 رن بنائے۔ جواب میں راجستھان رائلز 19.4 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
دہلی کیپیٹلس کی جانب سے کاگیسو رباڈا نے تین جبکہ روی چندرن اشون اور مارکس اسٹونیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
'بولرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا' ائیر نے میچ کے بعد کہا کہ 'پہلی اننگز کے بعد ہم نے جس انداز سے پرفارم کیا، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ ہم نے سوچا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسکور تھوڑا کم ہو لیکن بولرز نے اپنا کام بخوبی انجام دیا۔'
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2020: دہلی نے راجستھان کو شکست دی
وکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا 'وکٹ نے ہمیں تھوڑا حیران کیا کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ نمی کے ساتھ یہ کچھ زیادہ تیز ہوجائے گا لیکن باؤلرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ '
واضح رہے کہ دہلی کیپیٹل کی یہ چھ میچوں میں پانچویں جیت ہے۔ یہ ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔