آئی پی ایل سیزن 13 کا دسواں مقابلہ آج وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور اور روہت کی ٹیم ممبئی انڈیئنز آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔
کپتانی کے معاملے میں روہت شرما آئی پی ایل میں کوہلی سے بہتر ثابت ہوئے ہیں۔ آئی پی ایل میں روہت شرما ممبئی کو چار مرتبہ خطاب دلا چکے ہیں جبکہ آر سی بی ایک مرتبہ بھی خطاب اپنے نام نہیں کر پائی ہے۔
آئی پی ایل سیزن-13: ممبئی بمقابلہ بنگلور آج بلے بازی کی بات کریں تو روہت رواں سیزن میں کوہلی سے ایک قدم آگے ہیں۔ آخری میچ میں انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بہترین اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی تھی، لیکن کوہلی ابھی تک دو میچوں میں کچھ خاص نہیں کر پائے ہیں۔
پیر کو ہونے والے میچ میں کوہلی کی نگاہیں اپنی واپسی پر ہوگی۔ کوہلی جانتے ہیں کہ ٹیم زیادہ تر ان پر منحصر ہے۔ کوہلی کی پوری توجہ ممبئی کے بہترین بولنگ اٹیک کے سامنے رن بنانا ہوگا۔ صرف کوہلی ہی نہیں اے بی ڈی ویلیئرز بھی اپنے بلے سے رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
اوپننگ کی بات کریں تو پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دیو دت پڈیکال اچھے فارم میں ہیں۔ اس میچ میں دیودت کو چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ ممبئی کے جسپریت بمراہ کو کھیلنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے۔ آر سی بی کے اوپنر آرون فنچ بھی فارم میں ہیں۔ حالانکہ وہ ابھی تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں، لیکن ان کا بیٹ کبھی بھی چل سکتا ہے۔
ٹیم کی ایک کمزوری کے بارے میں کہا جائے تو وہ ہے فینیشر کی۔ یہاں ٹیم کے پاس ابھی تک کوئی بڑا نام نہیں ہے جو آخری اوورز میں تیزی سے رنز بنا سکے۔ گیند بازی میں آر سی بی کے پاس ڈیل اسٹین موجود ہیں لیکن وہ ابھی تک اچھی گیند بازی نہیں کر پائے ہیں۔ اسٹین کے علاوہ ٹیم کے پاس اومیش یادو اور نودیپ سینی تیز گیند باز موجود ہیں۔ ٹیم اسپن میں یوزویندر چہل پر منحصر ہوگی۔
ممبئی کی اوپننگ جوڑی کوئٹن ڈی کوک اور روہت شرما فارم میں ہیں۔ سوریا کمار یادو بھی اسکور کررہے ہیں۔ سورو تیواری نے ابھی تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن وہ ٹیم کو سنبھالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سیزن میں صرف یہ چار بلے باز ممبئی کے لیے اہم ہیں۔ ان کے علاوہ ممبئی کے پاس ہاردک پانڈیا، کرنال پانڈیا اور کرون پولارڈ جیسے آل راؤنڈرز موجود ہیں۔ یہ کبھی بھی تیزی سے رنز بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور ششی تھرور نے سنجو سیمسن کی تعریف کی
بولنگ میں روہت شرما تھوڑا سا محتاط رہنا پسند کریں گے کیونکہ دنیا کے دو بڑے بلے باز کوہلی اور ڈی ویلیئرز ان کے سامنے ہوں گے۔ اس میچ میں لیگ اسپنر راہول چاہر کی ذمہ داری بڑھ جائے گی اور اگر روہت دوسرے اسپنر کے ساتھ اترنا چاہیں گے تو یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ کون ہوگا۔ تیز گیند بازی میں بمراہ کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ پر بھی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ شروع میں فنچ، کوہلی اور ڈی ولیئرز کو آؤٹ کریں۔