آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر دہلی کیپیٹلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور ممبئی کے گیند بازوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے دہلی کو چھوٹے اسکور پر روک دیا۔
اس میچ میں دہلی کیپیٹلز نے اجنکیا رہانے کو باہر رکھتے ہوئے پرتھوی شا کو ایک بار پھر سے ٹیم میں شامل کیا لیکن پرتھوی شا کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور محض 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اسٹار بلے باز سکھر دھون صفر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم کے 15 رنز کے اسکور پر دونوں سلامی بلے بازوں کا وکٹ گنوانے کے بعد کپتان شریس ایر اور رشبھ پنت نے ٹیم کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی لیکن 50 رنز کے مجموعی اسکور پر ایر بھی آؤٹ ہوگئے، ایر 29 گیندوں میں 25 رنز بنا کر راہل چہر کا شکار بنے جبکہ رشبھ پنت کو جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا، پنت نے 21 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا اور وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز ہی بناسکے۔
ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ نے تین تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ ناتھن کولٹر نائل اور راہل چہر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔