اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چنئی سُپر کنگز کو 179 رنز کا ہدف - کے ایل راہل

کنگز الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

CSK
CSK

By

Published : Oct 4, 2020, 9:25 PM IST

پہلے بلے بازی کرنے اتری پنجاب ٹیم کی شروعات حسب توقع بہتر رہی اور رواں سیزن میں ابھی تک کی سب سے کامیاب سلامی جوڑی مینک اگروال اور کپتان کے ایل راہل نے پہلے وکٹ کے لیے 61 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

مینک اگروال 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں پیوش چاؤلہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد مندیپ سنگھ کریز پر آئے لیکن تیزی سے انز بنانے کے چکر میں وہ بھی جلد ہی آؤٹ ہوگئے، مندیپ نے 16 گیندوں میں 2 چھکوں کی مدد 27 رنز بنائے۔

اس کے بعد نکولس پورن نے کے ایل راہل کا اچھا ساتھ نبھایا اور 17 گیندوں میں ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، اس دوران راہل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، راہل نے 52 گیندوں میں 63 رنز بنائے انہیں شاردل ٹھاکر نے آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ گلین میکسویل نے 11 اور سرفراز خان نے 14 رنز کی اننگ کھیلی۔

چنئی سُپر کنگز کی جانب سے شاردل ٹھاکر کامیاب گیند باز رہے اور دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رویندر جڈیجہ اور پیوش چاؤلہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details