اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویراٹ کا چیلینج ختم کر کے دہلی ٹاپ پر - انڈین پریمیئر لیگ

دہلی کیپیٹلز نے ویراٹ کوہلی کی رائل چیلینجرز بنگلور کو 59 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل ٹیبل میں ٹاپ مقام حاصل کر لیا ہے۔

dc
dc

By

Published : Oct 6, 2020, 1:12 AM IST

مارکس اسٹوئنس (ناٹ آؤٹ 53)، اوپنر پرتھوی شا (42) اور وکٹ کیپر رشب پنت (37) کی بہترین اننگز کے بعد۔ تیز گیند باز کاگسو رباڈا کی خطرناک بالنگ سے (24 رنز پر چار وکٹ) پیر کو دہلی کیپٹیلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 59 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔

دہلی نے اس میچ میں 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 196 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر ویراٹ کوہلی کی بنگلور ٹیم کو 20 اوورز میں نو وکٹ پر 137 رنز پر روک دیا۔

دہلی کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ دوسری طرف بنگلور کو پانچ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے اکاؤنٹ میں چھ پوائنٹس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details