اردو

urdu

ETV Bharat / sports

امریکی تیز گیند بازعلی خان آئی پی ایل سے باہر - امریکی تیز گیند باز علی خان

علی خان، کولکاتا نائٹ رائڈرز کا حصہ تھے۔ خان کو انگلش فاسٹ بولر ہیری گورنی کی جگہ پر لایا گیا تھا، کیوںکہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی گورنی کو کندھے کی سرجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونا پڑا تھا۔

امریکی تیز گیند بازعلی خان آئی پی ایل سے باہر
امریکی تیز گیند بازعلی خان آئی پی ایل سے باہر

By

Published : Oct 7, 2020, 2:17 PM IST

امریکی تیز گیند باز علی خان انجری کی وجہ سے دبئی میں کھیلے جا رہے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے 13 ویں سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔

علی خان کولکاتا نائٹ رائڈرز اسکواڈ کا حصہ تھے۔ خان کو انگلش فاسٹ بولر ہیری گورنی کی جگہ متبادل کے طور پر لایا گیا تھا، کیوںکہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی گورنی کو کندھے کی سرجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونا پڑا تھا۔

امریکی تیز گیند بازعلی خان آئی پی ایل سے باہر

آئی پی ایل کی فرنچائز میں شامل ہونے والے امریکہ کے پہلے کھلاڑی بھی انجری کی وجہ سے آئی پی ایل کے باقی میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

امریکی تیز گیند بازعلی خان آئی پی ایل سے باہر

یہ بھی پڑھیں: 'خود پر یقین کیا اور آخر تک بلے بازی کرنے کی کوشش کی'

واضح رہے کہ علی خان کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2020 کی فاتح ٹیم ٹرینباگو نائٹ رائڈرز کا حصہ تھے۔ یہ ٹرینباگو کا چوتھا ٹائٹل تھا۔ اس دوران امریکی پیسر علی نے آٹھ میچوں میں 7.43 کی اکانومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details