اردو

urdu

By

Published : Nov 3, 2020, 3:51 AM IST

ETV Bharat / sports

ٹیم کے کور گروپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت: دھونی

انڈین پریمیر لیگ سے باہر ہوچکی چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا آئی پی ایل کے آغاز میں ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے بہت اچھا کام کیا۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کو تھوڑی سی تبدیلی کرنی ہوتی اور چیزوں کو اگلی نسل کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی
مہندر سنگھ دھونی

کنگز الیون پنجاب کے خلاف فتح کے بعد چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ٹیم کے کور گروپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اگلے 10 سالوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ آئی پی ایل کے آغاز میں ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے بہت اچھا کام کیا۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کو تھوڑی سی تبدیلی کرنی ہوتی اور چیزوں کو اگلی نسل کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی

دھونی نے کہا کہ یہ سال ہمارے لئے بہت مشکل رہا۔ لیکن ہم اگلے سیزن میں پوری صلاحیت کے ساتھ واپس آئیں گے۔اسی کے لئے ہم کانے جاتے ہیں ۔ تمام ٹیموں نے اس سیزن میں عمدہ کھیل کھیلا۔ اگر آپ کی ٹیم ہار رہی ہے تو پھر ڈریسنگ روم بھی متاثر ہوگا۔ لیکن اگر آپ کھیل سے لطف اندوز نہیں ہوتے ہیں تو پھر سفر اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ میں اپنی ٹیم کے کھیل کے طریقے سے خوش ہوں۔

دھونی نے ریتوراج کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریتوراج نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔ وہ کورونا کے بعد سے ہی ٹیم سے باہر تھے۔ پھر 20 دن بعد بھی صحت یاب نہیں ہوسکے اور فٹ نہیں ہوسکے تھے ۔ انہوں نے زیادہ مشق بھی نہیں کی تھی۔دھونی نے اتوار کے روز آئی پی ایل سے سبکدوشی کی اپنی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔ پنجاب کے خلاف ٹاس کے دوران ڈینی موریسن نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ آپ کا آئی پی ایل میں پیلے رنگ کی جرسی کا آخری میچ ہے؟ اس پر دھونی نے فورا جواب دیا کہ بالکل نہیں۔

چنئی سپر کنگز کے کھلاری

واضح رہے کہ سیزن کے 53 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی پنجاب کو پلے آف ریس سے باہر کردیا ۔ اس کے 14 میچوں میں 6 جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی چنئی پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ وہ بھی 14 میں سے صرف 6 میچ جیت سکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details