اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی ۔پنجاب کے مقابلہ کا فیصلہ جارح بلے باز کریں گے - آئی پی ایل کا 13واں سیزن

دہلی کیپٹلز اور کنگز الیون پنجاب کے مابین اتوار کے روز آئی پی ایل 13 کے مقابلہ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے جارح بلے باز کریں گے۔

Delhi Punjab's match will be decided by the aggressive batsmen
دہلی ۔پنجاب کے مقابلہ کا فیصلہ جارح بلے باز کریں گے

By

Published : Sep 19, 2020, 5:15 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

دہلی کی ٹیم پچھلے سیزن میں پلے آف میں پہنچی تھی اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پنجاب کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ چھٹے نمبر پر تھی ۔ گذشتہ سیزن میں آف اسپنر روی چندرن اشون نے پنجاب کی کپتانی کی تھی لیکن اس سیزن میں وہ دہلی کیپٹلز ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔

دونوں ہی ٹیموں کے پاس کئی جارح بلے باز ہیں جن کے اوپر اپنی ٹیم کی جیت کی ذمہ داری ہوگی۔ اس میچ میں ، سب کی نگاہ دہلی کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور پنجاب کے آل راؤنڈر گلن میکسویل پر ہوگی جو کچھ ہی اوورز میں میچ کے نقشہ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پنت نے پچھلے سیزن میں 16 میچوں میں 488 رنز بنائے تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 162.66 تھا۔پینت مڈل اور ڈیتھ اوورز میں مضبوطی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details