اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کا چیلنج توڑ کر ممبئی پلے آف میں - ipl update

شاندار فارم میں چل رہے سوریہ کمار یادو کی ناٹ آؤٹ 79 رنوں کی شاندار پاری کی بدولت ممبئی انڈینس، رائل چیلنجرس بنگلور کو بدھ کے روز یکطرفہ انداز میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل۔13 کے پلے آف میں داخل ہو گئی ہے۔

Breaking Virat's challenge in Mumbai playoffs
وراٹ کا چیلنج توڑ کر ممبئی پلے آف میں

By

Published : Oct 29, 2020, 2:23 AM IST

Updated : Oct 29, 2020, 7:07 AM IST

بنگلور نے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل کی 74 رن کی شاندار نصف سنچری کی پاری سے 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 164 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا لیکن سوریہ کمار یادو نے محض اپنے دم پر ممبئی کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

ممبئی نے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ کھو کر 166 رن بنا کر جیت درج کی۔ سوریہ نے 43 گیندوں پر نابعد 79 رن کی فاتحانہ پاری میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ممبئی کی 12میچوں میں یہ آٹھویں جیت ہے اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

دوسری جانب بنگلور کو 12 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلور کے کھاتے میں 14 پوائنٹس ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کے لیے اسے اپنے باقی دو میچوں میں سے ایک میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلور آئی پی ایل ٹیبل پوائنٹس میں ممبئی کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

Last Updated : Oct 29, 2020, 7:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details