اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہم پلے آف میں پہنچنے کے قریب: امت مشرا - heading toward play off

لیگ اسپینر امت مشرا اور نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ نے دہلی کیپٹلس کے آئی پی ایل 12 میں شاندار کارکردگی کا سہرا ٹیم ورک کو دیا۔

امت مشرا

By

Published : Apr 24, 2019, 11:13 PM IST

آئی پی ایل میں 150 وکٹ پورے کرنے والے لیگ اسپنر مشرا نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے اور ٹیم کا اعتماد شباب پر ہے۔ ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر منحصر نہیں ہے اور ہر میچ میں کوئی نہ کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کر رہا ہے۔

دہلی، آئی پی ایل کی فہرست میں 11 میچوں میں سات فتح اور 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ دہلی کو اپنا 12واں میچ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف 28 اپریل کو اپنے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلنا ہے اور اس میچ میں جیت دہلی کو پلے آف میں پہنچا دے گی۔

آئی پی ایل میں 150 وکٹ پورے کرنے پر لیگ اسپنر نے کہا میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اس ٹورنامنٹ میں 150 وکٹ پورے کرلئے ہیں۔ لیکن مجھے آگے کے میچوں میں بھی ٹیم کے لئے اچھی کارکردگی پیش کرنا ہے اور وکٹ لینے ہیں۔ مجھے ٹیم کی فتح میں اپنا خاطر خواہ تعاون دینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details