اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راسخ سلام کا کولگام سے آئی پی ایل تک کا سفر - IPL 2019

ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے راسخ سلام تیسرے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل پرویز رسول اور منظور ڈار آئی پی ایل کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

راسخ سلام کا کولگام سے آئی پی ایل تک کا سفر

By

Published : Mar 25, 2019, 9:25 PM IST

Updated : Mar 25, 2019, 9:49 PM IST

ممبئی انڈینس کی جانب سے راسخ سلام کو آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ 17 برس کے سلام نے پہلے مقابلے میں شروعاتی تین اوورز میں زیادہ رن خرچ نہیں کئے لیکن آخری اوور میں رشبھ پنت نے ان کی پٹائی کر دی۔

راسخ سلام کے لیے آئی پی ایل تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ کشمیر کے حالات سے ابھر کر یہاں کا سفر کرنا ان کے لیے کافی مشکل بھرا رہا ہے۔لیکن راسخ سلام نے ثابت کر دیا کہ وادی کے نوجوان کرکٹ کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

راسخ سلام کو ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیندباز ظہیر خان نے کیپ سونپی۔وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلے گئے ایک مقابلے کے دوران ممبئی انڈینس کے ایک رکن کی نظر راسخ سلام پر پڑی تھی۔انہوں نے راسخ سلام کو ٹرائل کے لیے بلایا۔

آئی پی ایل 2018 کی نیلامی میں ممبئی انڈینس نے راسخ سلام کو 20 لاکھ روپئے میں اپنی ٹیم شامل کر لیا۔

حالانکہ راسخ سلام اپنے پہلے مقابلے میں اپنی پہچان چھوڑنے میں بھلے ہی ناکام رہے لیکن ان کی گیندبازی کرکٹ ماہرین کو متاثر کرتی ہے۔ جس کی بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ راسخ سلام ممبئی انڈینس کے لیے فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 25, 2019, 9:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details