آئی پی ایل میں آج راجستھان رائلز کے سامنے ایسی ٹیم ہے جو شاندار فارم میں ہے اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوتی ہے۔
اس میچ میں سب کی نگاہیں صرف اور صرف کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے طوفانی بلے باز آندرے رسل پر ہوں گی جو کسی بھی میچ کا رخ پل بھر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
رسل نے ابھی تک تمام میچوں میں اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم کے گیندبازوں کے چھکے چھڑا دیے ہیں، گذشتہ میں انہوں نے محض 13 گیندوں میں 48 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر میچ کو یکطرفہ انداز میں اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔
رسل اب تک 4 میچوں میں 207 رنز بنا کر آرینج کیپ کی فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے 4 میچوں میں محض 77 گیندیں کھیلی ہیں اور 22 چھکے لگا چکے ہیں۔ ایسے میں راجستھان رائلز کے گیندبازوں کے سامنے آندرے رسل نامی طوفان کو روکنے کا چیلینج ہوگا۔