اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میں کامیابی پر انوکھی روایت

آئی پی ایل 2019 کا 12واں سیزن جاری ہے جس کو جیتنے کے لئے تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ ارا ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا ہفتہ پورا ہونے والا ہے اور ایسے میں ٹیمیں اپنی تمام توانائی خطاب جیتنے پر صرف کر رہی ہیں۔

By

Published : Mar 30, 2019, 12:10 PM IST

Updated : Mar 30, 2019, 12:23 PM IST

فائل فوٹو


آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کے بعد جوتے سے شراب پینے کی روایت کو زندہ رکھنے کے لئے آسٹریلیائی کھلاڑی پوری لگن اور محنت سے ٹورنامنٹ میں طاقت جھونک رہے ہیں۔

ایسے میں ایک کھلاڑی نے کہا ہے کہ اگر اس کی ٹیم اس مرتبہ خطاب جیتے گی تو وہ جوتے سے شراب پئیں گے۔ یہ کھلاڑی کنگس الیون پنجاب کے اینڈریو ٹائی ہیں۔

بتادیں کہ آسٹریلیا میں کوئی کامیابی ملنے پر جوتے سے شیمپین پینے کا رواج ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے ٹائی نے یہ وعدہ کیا ہے۔

کنگس الیون پنجاب کی ویب سائٹ کو ٹائی نے بتایا کہ میں اس روایت سے متعلق غور کروں گا اور ممکن ہے کہ اگر ہم رواں برس آئی پی ایل کا خطاب جیتتے ہیں تو ایسا کریں گے۔

فارمولہ ون ڈرائیور ڈینیل ریکیارڈو نے جوتے سے شراب پینے کو کافی مشہور کیا ہے۔ وہ جب بھی ریس جیتے ہیں تو ایسا ہی کرتے ہیں۔

جوتے سے شراب پینے کی روایت ہیڈ ہیوج کے ذریعہ شروع کرنے کی معلومات ملتی ہے۔ اس کے تحت شیمپین کو دائیں پاؤں کے جوتے میں ڈالا جاتا ہے اور پھر پوری شراب پی لی جاتی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2019, 12:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details