اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بمراہ کے تعلق سے روہت شرما کا اہم بیان - ممبئی انڈینس

ٹیم انڈیا کے اسٹار گیندباز جسپریت بمراہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کر رہے ہیں، خاص طور پر آخری اوورز میں ان کی گیند بازی بلے بازوں کو اچھی خاصی پریشان کرتی ہے۔

بمراہ کے تعلق سے روہت شرما کا اہم بیان

By

Published : Mar 29, 2019, 7:46 PM IST

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین گیندباز قرار دیا۔ روہت نے کہا کہ بمراہ بہت تجربہ کار ہو گئے ہیں۔آخری اوورز میں بمراہ لاجواب گیندبازی کرتے ہیں۔

بمراہ کے تعلق سے روہت شرما کا اہم بیان

انہوں نے ہاردک پانڈیا کی بھی تعریف کی۔روہت نے کہا کہ وہ بہترین گیندبازہیں اور تجربے کے ساتھ ان میں نکھار بھی آ رہا ہے۔

ممبئی انڈینش نے جمعرات کو رائل چیلینجرز بنگلورو کواہم مقابلے میں شکست دے دی تھی۔اس میچ میں بمراہ نے شاندار گیندبازی کی تھی۔ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے ہرفن مولا کھیل دکھاتے ہوئے ٹیم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

روہت نے کہا کہ وراٹ کوہلی اور اے بی ڈیولیئرز کس طرح کے کھلاڑی ہیں سبھی کو معلوم ہے اور دونوں کی شراکت داری توڑنا بہت اہم تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details