اردو

urdu

ETV Bharat / sports

زمبابوے دورہ: پاکستانی ٹیم میں شاداب کی جگہ زاہد محمود شامل

جنوبی افریقہ کے دورے میں زخمی ہونے والے شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

By

Published : Apr 8, 2021, 12:06 PM IST

زمبابوے دورہ: پاکستانی ٹیم میں شاداب کی جگہ زاہد محمود شامل
زمبابوے دورہ: پاکستانی ٹیم میں شاداب کی جگہ زاہد محمود شامل

زاہد محمود کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن اب شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد انہیں تین ٹی20 میچوں کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

زمبابوے دورہ: پاکستانی ٹیم میں شاداب کی جگہ زاہد محمود شامل

یاد رہے کہ شاداب خان جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں بازو پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انجری ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کمیونی کیٹڈ فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔آل راؤنڈر کو چار ہفتوں کے لیے آرام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

زمبابوے دورہ: پاکستانی ٹیم میں شاداب کی جگہ زاہد محمود شامل

زاہد محمود کے ساتھ ساتھ فخر زمان کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ فارم کا مظاہرہ کرنے پر ٹی20 اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فخر زمان کو اس سے قبل ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details