بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرے میچ کو اگر ٹیم انڈیا جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ 35 سالہ پرانے ریکارڈ کی برابری کر لے گی جو کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ہے۔
سال 1986 میں کپل دیو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جانے والی یہ واحد ٹیسٹ سیریز ہے جس میں بھارتی ٹیم نے دو میچ جیتے تھے۔
چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔
اس کی وجہ سے یہ بحث شدت اختیار کر گئی تھی کہ انہیں ڈراپ کیا جائے یا نہیں، لیکن دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی دوسری اننگز میں دونوں نے سو رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم انڈیا نہ صرف مشکل حالات سے نکالا تھا بلکہ جیت کے لیے راستہ بھی ہموار کیا تھا۔
انگلینڈ میں ٹیم انڈیا کو عام طور پر تیز اور سوئنگ بولنگ کے لیے مددگار پچ فراہم کی جاتی ہے لیکن ہیڈنگلے کی پچ خشک اور دھیمی ہو سکتی ہے۔