پاکستان کے شہر لاہور میں واقع قذافی اسٹیڈیم میں ٹی۔20 سیریز کا آخری مقابلہ کھیلا گیا۔ جہاں پاکستانی اسپنرز کا جادو چلا۔ محمد نواز نے دو شکار کیے، جب کہ زاہد محمود نے تین وکٹیں اڑائیں۔
پاکستان نے افریقہ کے خلاف ٹی۔20 سیریز بھی جیت لی
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی۔20 سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ فیصلہ کن ٹی۔20 میں جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دےکر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے 165 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ میچ میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم مختصر فارمیٹ میں سو میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان جنوبی افریقہ کو بلے بازی کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور 10 رنز پر ہی اس کا پہلا وکٹ جو گرا پھر اس کے بعد وہ ابتدائی جھٹکوں سے نکل نہیں پائی۔ اور اس کے 65 رنز پر ہی سات وکٹیں گرگئیں تاہم ڈیوڈ ملر بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور 45گیندوں پر 85 رنز داغ دیئے۔ یوں جنوبی افریقہ نے قابل قدر آٹھ وکٹوں پر جملہ 164 تک اسکور پہنچادیا۔
جواب میں 165 رنز کے تعاقب میں محمد رضوان نے 42 اور پھر بابراعظم نے پراعتماد 44 رنز بنائے۔ اس کے بعد پاکستان کے 137 پر ہی چھ وکٹیں گرگئیں تو ہلچل مچ گئی۔ تاہم محمد نواز اور حسن علی ڈٹ گئے اور اسکور کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نواز نے 11گیندوں پر 18رنز اسکورکیے۔ جب کہ حسن نے سات گیندوں پر 20رنز داغ دیےاور چھکا لگا کر فتح سے ہمکنار کرایا۔