اردو

urdu

ETV Bharat / sports

New Zealand abandon tour of Pakistan: نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا - نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز منسوخ ہو گیا ہے۔عین پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے یہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا
نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا

By

Published : Sep 17, 2021, 3:43 PM IST

Updated : Sep 17, 2021, 4:34 PM IST

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی وجہ بتاکر پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا 'ون ڈے اور ٹی 20 سیریز' منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج سے (17 ستمبر) یک روزہ سیریز کا آغاز ہونے والا تھا۔ بتا دیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچ کی سیریز ہونی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2003 کے بعد اپنا پہلا میچ پاکستانی سرزمین پر کھیلنا تھا۔

Last Updated : Sep 17, 2021, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details