آج منگل کو جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈین الگر اور ایڈین مارکرم نے کیا اور پہلے اووز میں ہی جارحانہ کھیل شروع کر دیا لیکن ایڈین مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ڈین الگر اور ریسی وینڈر ڈسن کے درمیان 33 رنز کی شراکت داری ہوئی جس کے بعد ریسی وینڈر 17 رنز بنا کر بابر اعظم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کو تیسرا جھٹکا اس وقت لگا جب فاف ڈو پلیسی صرف 23 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ ٹیم 45 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا چکی ہے۔