اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کورونا کے سبب زمبابوے نے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی - افغانستان

زمبابوے کرکٹ نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کے سبب زمبابوے نے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
کورونا کے سبب زمبابوے نے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی

By

Published : Jan 4, 2021, 2:09 PM IST

زمبابوے میں ایک ہفتے کے اندر کورونا وائرس کے 1342 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس عرصے کے دوران 29 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ حکومت نے بڑھتے ان کیسز کی وجہ سے تازہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ اسکولوں کو بھی دوبارہ وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق نئے فیصلوں کا زمبابوے کی کرکٹ پر بھی اثر پڑا ہے۔ ڈومیسٹک ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ زمبابوے میں 4 جنوری سے شروع ہونا تھا لیکن اب ملتوی کردیا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان فیصلوں کا جنوری کے آخر میں افغانستان کے خلاف تین ٹی۔20 اور دو ٹسٹ میچوں پر کیا اثر پڑے گا۔ اس سے قبل یہ دورہ بھارت میں ہونا تھا لیکن بعد میں متحدہ عرب امارات یا زمبابوے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سال زمبابوے کو پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی میزبانی کرنی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details