اردو

urdu

ETV Bharat / sports

افغانستان اور آئرلینڈ سیریز کی تاریخوں میں تبدیلی

افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تمام میچ ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پہلا میچ 21 جنوری کو، دوسرا ون ڈے 24 جنوری کو، جب کہ آخری یک روزہ میچ 26 جنوری کو ہوگا۔

By

Published : Jan 8, 2021, 7:49 AM IST

افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین سیریز کا شیڈول دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز پہلے 18 جنوری سے منعقد کی جا رہی تھی، لیکن اب یہ سیریز 21 جنوری سے کھیلی جائے گی۔

یہ سیریز دنیا کی 10 ویں اور 11 ویں نمبر کی ون ڈے ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ بنے گی۔ تینوں میچ ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ دوسرا ون ڈے 24 جنوری کو ہوگا اور آخری ون ڈے 26 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔

افغانستان کے جوان سال آل راؤنڈر راشد خان

آئرلینڈ کرکٹ کے ہائی پرفارمینس ڈائریکٹر رچرڈ ہولڈس ورتھ نے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی تھی تاکہ قرنطینہ یعنی کورونا کے سبب کورنٹائن قوانین پر عمل کیا جاسکے۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین سیریز کی تاریخوں میں کی گئی تبدیلی

آپ کو بتادیں کہ افغان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آئرلینڈ متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے خلاف چار ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ یہ میچ 8 جنوری سے 14 جنوری تک ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details