اردو

urdu

ETV Bharat / sports

زمبابوے کو افغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی - حشمت اللّٰہ شاہدی

ٹیسٹ کرکٹ کے ریکارڈس سے بھرے دوسرے ٹیسٹ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔

زمبابوے کوافغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی
زمبابوے کوافغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Mar 15, 2021, 4:43 AM IST

Updated : Mar 15, 2021, 5:38 AM IST

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن افغانستان نے زمبابوے کا 108 رنز کا ہدف 4 وکٹس پر حاصل کرلیا۔

زمبابوے کوافغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی

ابوظبی ٹیسٹ میں زمبابوبے کے خلاف افغانستان کی فتح کے آثارگزشتہ روز ہی نمایاں ہوگئے تھے۔ زمبابوے کے ہدف کے تعاقب میں رحمت شاہ نے 58 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زردان 29 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

زمبابوے کوافغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی

افغانستان کے 2،2 کھلاڑیوں کو موزربانی اور ریان برل نے میدان چھوڑنے پر مجبور کیا، حشمت اللّٰہ شاہدی کو اس ٹیسٹ میں ناقابلِ شکست ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

زمبابوے کوافغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ پر 545 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، زمبابوبے کی ٹیم مدِمقابل ٹیم کے پہلی اننگز کے بڑے اسکور کے بوجھ تلے دب کر فالو آن کا شکار ہوئی۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی 7 وکٹیں 142 رنز پر گر گئیں تھیں، جس سے افغانستان کی اننگز سے فتح کے امکانات پیدا ہوگئے تھے، ایسے موقع پر شان ولیمز اور ٹریپانو نے شاندار شراکت قائم کی۔

اتوار کے دن زمبابوے کی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 7 وکٹ پر 266 سے دوبارہ شروعات کی اور پوری ٹیم 365 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی اننگز کی خاص بات کپتان شان ولیمز کی 151 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز رہی، انہوں نے ٹریپانو کے ساتھ مل کر 8 ویں وکٹ پر 187 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

زمبابوے کے 329 رنز کے مجموعی اسکور پر 95 رنز بنانے والے ٹریپانو کو راشد خان نے میدان سے باہر کردیا، اننگز کی شکست کو ڈرا میں بدلنے کی شان ولیمز کی کوششیں دم توڑ گئیں۔

اس کے بعد باقی دو وکٹیں بھی وقفے وقفے سے گرگئی، راشد خان نے اس اننگز میں زمبابوے کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 5:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details